صوبۂ سندھ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 1018.64 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سندھ کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں 520 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
سندھ کے ڈسٹرکٹ سالانہ ترقیاتی منصوبے میں 55 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔
اسی طرح بیرونی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 366.75 ارب روپے جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی سے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ میں 76.89 ارب روپے کی تجویز ہے۔
سندھ بجٹ میں 566 نئی اسکیمیں شامل کرنے کی بھی تجویز ہے۔