• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ: اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی تاریخی حد عبور کرگیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بجٹ تجاویز پر انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی سے 100 انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس سے زائد ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ تجاویز کے باعث تاریخی تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2 ہزار 328 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 352 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 588 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 24 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید