• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کی کھانے کی دعوت سے متعلق مجھے علم نہیں: علی امین گنڈاپور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھانے کی دعوت سے متعلق مجھے علم نہیں۔

اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس متعلق جب تفصیلات سامنے آئیں گی تو تب بات کروں گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ بانی پی ٹی آئی اور ورکز پر کیسز چل رہے ہیں، ان کیسز کی وجہ سے ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کا سسٹم جب درست ہوگا تو کیسز ختم ہو جائیں گے، سسٹم درست ہونے پر ہی پاکستان بھی درست سمت کی طرف جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہش ہے غزوہ ہند ہمارے سامنے ہو اور ہم اس میں شریک ہوں۔

قومی خبریں سے مزید