کراچی (افضل ندیم ڈوگر)بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹم سہہ پہر تک جاری کردیا جائے گا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔