• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجدِ اقصیٰ: آنکھوں میں رچی، دل میں بسی مسجدِ اقصیٰ ....

مجید فکری

آنکھوں میں رچی، دل میں بسی مسجدِ اقصیٰ

خوابوں میں بھی ہے میرے سجی مسجدِ اقصیٰ

بےدار مِرا ذوقِ نظر جب سے ہوا ہے

ہر وقت نظر آنے لگی مسجدِ اقصیٰ

پہلے بھی ہوا اس پر نصاریٰ کا تسلط

لیکن نہ مٹانے سے مٹی مسجدِ اقصیٰ

یہ بھی ہے یقیں اہلِ فلسطین کو بےشک

ہے حُکمِ خدا ہی سے بنی مسجدِ اقصیٰ

وہ وقت نہیں دُور یہ مل جائے گی ہم کو

پھر دیکھنا سجدوں سے بَھری مسجدِ اقصیٰ

مومن کی ہے میراث، یہ مسلم کی امانت

پاکیزہ یہ مٹی سے بنی مسجدِ اقصیٰ

فکریؔ جسے قرآن نے کہا قبلۂ اوّل

یہ مسجدِ اقصیٰ ہے وہی مسجدِ اقصیٰ