• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کل سے سندھ کے کئی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی 27 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم مذید فعال ہو جائے گا۔

کل تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر کراچی میں آئندہ تین روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

کل شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ جمعے کی شام کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

کراچی میں ہفتے سے اتوار کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ دو روز درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید