سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلا مریض انتقال کر گیا۔
سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے حکام کے مطابق ڈینگی کا 24 سال کا مریض دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھا۔
اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کے پلیٹلیٹس 32 ہزار رہ گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صحت مند انسان میں پلیٹلیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔