سابق سینیٹر شمیم آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے۔
اسلام آباد میں شمیم آفریدی نے عباس آفریدی کی موت کے حوالے سے پریس کانفرنس کی اور بیٹے کی موت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، دھماکے کو گیس دھماکا بنانے کی سازش کی گئی، ہمارے علاقے میں گیس ہی نہیں ہے۔
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کو شہید کردیا گیا، کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، میرے ملازمین کو پکڑ کر لے گئے، 8 دن رکھنے کے بعد بھی کچھ برآمد نہیں ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کا کوئی ایسا فرد نہیں جس کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہوئے ہوں۔