• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید