• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: محبوب کے طعنوں سے تنگ خاتون نے بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں خاتون نے محبوب کے طعنوں سے تنگ آکر 3 سالہ بیٹی کو قتل کرکے لاش جھیل میں پھینک دی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خاتون نے آدھی رات کو اپنی بیٹی کو جھیل کے کنارے لے جانے کے بعد اسے پانی میں پھینکا اور پھر اس کے لاپتہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انجلی نامی خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے آشنا آلکیش کے ساتھ رہ رہی تھی اور ایک ہوٹل میں ریسیپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی، جبکہ آلکیش بھی وہیں کام کرتا تھا۔ 

انجلی اپنی بیٹی کی وجہ سے پریشان رہتی تھی، کیونکہ آلکیش اُسے بیٹی کے بارے میں اکثر طعنے دیتا تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔

منگل کی رات کو پولیس نے انجلی اور آلکیش کو سڑک پر گھومتے ہوئے دیکھا تو ان سے پوچھا وہ اتنی رات کو کہاں جارہے ہیں؟ جس پر انجلی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کہیں لاپتہ ہوگئی ہے وہ اسے تلاش کررہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو پتا چلا کہ انجلی اپنی بیٹی کو اپنے بازو میں اُٹھا کر انا ساگر جھیل کے قریب گئی تھی اور چند گھنٹے بعد وہ تنہا موبائل فون پر مصروف دکھائی دی۔

بدھ کے روز پولیس نے جھیل سے بچی کی لاش برآمد کی اور انجلی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے اپنی بیٹی کو جھیل میں پھنک دیا تھا۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید