• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خطرہ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں 5 تا 11 جولائی موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق بارشوں کے باعث باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم ، کوہاٹ اور ہنگو کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں سے پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجگوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹ گرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق تمام اضلاع کو ہنگامی اقدامات کرنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید