• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جون 2025 کے دوران قومی سطح پر اوسطاً 24.30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول سے 31 فیصد زیادہ رہی جبکہ 26 جون کے بعد ملک بھر میں مون سون کا آغاز ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قومی اوسط درجہ حرارت 32.45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجہ حرارت ملک کے معمول کے درجہ حرارت 31.98 ڈگری سینٹی گریڈ سے قدرے زیادہ تھا۔

ملک کے معمول کے درجہ حرارت میں 0.47 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ دن کے وقت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.09 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، یہ درجہ حرارت قومی اوسط کے قریب تھا اور اس میں معمول سے 0.24 ڈگری کا معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا۔

رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25.77 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ملک گیر اوسط 24.68 ڈگری سینٹی گریڈ سے 1.09 ڈگری زیادہ تھا۔

رواں ماہ کا سب سے گرم دن 13 جون کو جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد میں اس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 ملک کا سب سے گرم مقام سبی رہا، جہاں ماہانہ اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 سب سے سرد رات 1 جون کو بغروٹ (گلگت بلتستان) میں رہی، بغروٹ میں اس دن کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ملک کا سب سے سرد مقام راولا کوٹ (آزاد جموں و کشمیر) رہا، جہاں ماہانہ اوسط کم سے کم درجہ حرارت 12.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

ماہ کی سب سے زیادہ ایک دن کی بارش 28 جون کو اٹک (پنجاب) میں ہوئی، اٹک میں ایک دن میں 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

رواں ماہ بھر میں سب سے زیادہ بارش مالم جبہ (خیبرپختون خوا) میں ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ میں مجموعی طور پر 249.0 ملی میٹر بارش ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید