• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کی تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کی جان لے لی، اداکارہ گرفتار

فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی، اداکارہ نندنی کشیاپ کو گاڑی سے نوجوان کو ٹکر مارنے اور وہاں سے بھاگنے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 جولائی کو گوہاٹی میں نندنی کشیاپ کی گاڑی نے 21 سالہ نوجوان کو کچل دیا تھا جسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں گزشتہ روز نوجوان کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اداکارہ کو 30 جولائی کو گرفتار کیا اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ حادثے کے وقت نندنی کشیاپ ہی گاڑی چلا رہی تھیں۔

حادثے میں زخمی اور بعدازاں مرنے والے 21 سالہ نوجوان کی شناخت سمیع الحق کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی ٹیکنیکل کالج کا طالب علم اور میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازمت کرتا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی اور ٹکر مارنے کے بعد اداکارہ کی گاڑی رُکی نہیں، زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نندنی کشیاپ  نے آسام کی کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید