• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمشیر خان بھٹو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) لیاری میں عمارت گرنے اور 27 افراد کی ہلاکت کے بعدحکومت سندھ نےڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کرنے کے بعد عہدے سے ہٹادیا اور ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے ایک دوسرے آرڈر میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے گریڈ 20 کے سیکرٹری چیف منسٹرز انسپکشن انکوائریز اینڈ امپلی مینٹیشن ڈپارٹمنٹ شمشیر خان بھٹوکو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کر دیا ہےواضح عمارت کے سانحے کے بعد لیاری سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو پہلے ہی معطل کیا جا چکاہے اس کارروائی پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یہ کیسے ممکن ہےکہ ایس بی سی اے کو چلانے والے محکمہ بلدیات کے سیکرٹری اور وزیر کو شہر میں بننے والی خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے بارے میں علم نہ ہو اگر شہر میں یہ غیر قانونی تعمیرات ماضی میں ہوئی ہیں تو ایسی عمارتوں کے خلاف کا رروائی کرنا اور انہیں خالی کرانا کس کی زمہ داری تھی شہریوں کا کہنا ہے کہاتنے بڑے سانحے کے بعد وزارت بلدیات سے لے کر نچلی سطح تک تمام ذمہ داران کو فارغ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید