پاکپتن ڈسٹرکٹ اسپتال میں نومود بچوں کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ڈی پی او کو بھی طلب کر لیا۔
ڈی پی او کی ایماء پر ڈی ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیلِ صفائی راؤ محمد اکرم نے کہا کہ کیس کو قانونی طور پر ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت بعداز انکوائری درج کیا جانا چاہیے تھا، مقدمے میں قانونی سقم پایا جاتا ہے۔
وکیلِ استغاثہ جہانزیب لودھی نے اس بات کو مسترد کیا کہ بچوں کی ہلاکت آکسیجن کی کمی سے ہوئی۔
دریں اثناء نومولود بچوں کی ہلاکت کے کیس میں وکیلِ استغاثہ جہانزیب لودھی نے ہلاک بچوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
انہوں نے کہا کہ درخواست بچوں کے والدین کی طرف سے دی گئی ہے۔
وکیلِ استغاثہ نے درخواست کے حوالے سے عدالت میں بحث کرتے استدعا کی کہا کہ چند ایک بچوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے تاکہ موت کی وجہ کا پتہ چل سکے۔