کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،مالیاتی اداروں کی منتخب سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس 517پوائنٹس کے اضافے سے نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب،ایک لاکھ34ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 77ارب 98کروڑ 18لاکھ روپے بڑھ گئی،47.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، کاروباری حجم بھی 18.75فیصد کم رہا۔