اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501واقعات میں 133اہلکاروں سمیت257افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 238 اہلکاروں سمیت 492 افراد زخمی ہوئے،دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا، محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ جیو نیوز کو ملی ہے میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں 45 فیصد جبکہ سیٹلرز کی ٹارگٹ کلنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا، محکمہ داخلہ بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے یکم جنوری سے 30 جون تک صوبے میں دہشت گردی واقعات کے جو اعدادوشمار جاری کئے۔