اسلام آباد( ناصر چشتی )قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نےپرائیویٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) بل، 2024 کو اکثریت سے منظور کر لیا ،فاروق ستارکی زیر صدارت اجلاس، PIA نجکاری کیلئے پری کوالیفکیشن کمیٹی نے چار کمپنیوں کو حتمی شکل دیدی، جبکہ وزارت خزانہ کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل) کیلئے 3 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور قائمہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 3 ارب روپے کی رقم دی جائے گی۔قائمہ کمیٹی برائے نجکار ی کا اجلاس گزشتہ روز گزشتہ روز چیئرمین فاروق ستارکی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی نے چار کمپنیوں کو حتمی شکل دیدی، جن میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل ایک کنسورشیم ہے جبکہ دوسرا عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ، دی سٹی سکول (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل ایک کنسورشیم ہے، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈاور ایئر بلیو شامل ہیں،ا ن کمپنیوں کو اب پی آئی اے سی ایل کے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔