اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی اپنے ادارے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی ) کو بچانے کامیاب ہو گئی ، وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق ادارے کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے اسے ختم ہونے سے بچا لیا جس کی بندش کا فیصلہ وفاقی کابینہ دے چکی تھی ، اب اس کے سی ای او کی تقرری کیلئے پراسس بھی شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی اس ضمن میں اشتہار آ ئیگا ، وزارت کے سینئر حکام کے مطابق ملک میں آئی ٹی کے فروغ اور ترقی میں اس ادارے کا بہت زیادہ کردار ہے اسی لئے ہم نے اس ادارے کو بند ہونے والے اداروں کی فہرست سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی ، جلد ہی اس ادارے کے سی ای او کی تقرری بھی ہو جائیگی، جس کے بعد یہ ادارہ اپنا کام شروع کر دے گا۔