• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، طارق محمود ڈائریکٹر جنرل، نجکاری کمیشن تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ۔جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسرطارق محمود کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈائریکٹر جنرل، نجکاری کمیشن تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری، وزارتِ خزانہ منظور احمد کی 14 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔در یں اثناء پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس کے 3 افسران کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ پولیس سروس کےگریڈ 20 کے افسرمصطفیٰ حمید ملک کی خدمات پنجاب حکومت سے ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر عطاء الرحمان کی خدمات پنجاب حکومت سے ایف آئی اے اور پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر محمد بن اشرف کی خدمات پنجاب سے ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر د یے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید