• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز تبادلے/ نئی سنیارٹی لسٹ سے متعلق فیصلے کیخلاف مزید 2 انٹرا کورٹ اپیلیں دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں دیگر ہائی کورٹس سے 3ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلوں اوراسی بنیاد پر نئی سنیارٹی لسٹ کی تشکیل متعلق مقدمہ کے 19 جون کے فیصلے کے خلاف مزید 2انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر د ی گئیں، کراچی بار ایسوسی ایشن اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ،شعیب شاہین کی جانب سے دائر اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی سنیارٹی طے کرنا صدر کا اختیار نہیں ، ججوں کی تقرری صرف جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ اپیلوں میں سپریم کورٹ کا 19 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید