• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے 38 ملازمین سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ٹرانسفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لیاری میں عمارت گرنے کے واقعہ کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےنئےڈی جی شاہ میر خان بھٹو کا کا اہم فیصلہ،محکمہ بلدیات حکومت سندھ نے سہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گریڈ 18سےلے کر 2گریڈ کے 38ملازمین کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ٹرانسفر کر دیا یہ ملازمین پیر کو چارج لینے ایس بی سی اے ایڈمن آفس پہنچ گئے ذرائع کے مطابق ان افسران کو مختلف ٹاؤن میں تعینات کیا جائے گا اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کے تبادلے پر ایس بی سی اے کے ملازمین میں بے چینی پھیل گئ ن کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات کےاس اقدام سےان کی سینارٹی متاثر ہو گی جن ملازمین کو ایس بی سی اے ہیڈ آفس ٹرانسفر کیا گیا ہےان میں ڈپٹی دائریکٹر، ایکسئن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر،جونیئر کلرک، ڈرائیور، نائب قاصد اور دیگر عملہ شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید