• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پوش سیکٹر میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 5غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے ،این سی سی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق اس کال سینٹر میں60سے زائد افراد کام کر رہے تھے، جن میں سے 5غیر ملکی باشندے چھاپے کے دوران گرفتار ہوئےبیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں کے علاوہ این سی سی آئی اے ان افراد کو سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کرے گی۔ مدعی عامر عظیم عباسی کے مطابق ٹاسک بیسڈ اسکیم کے ذریعے مالی نقصان کے حوالے سے پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔دھوکہ دہی سے بنائے گئے غیر قانونی فنڈز کو کرپٹو اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کرتے تھے، اور ’کلرز‘ شامل تھے جو کمبوڈیا جیسے ممالک میں مقیم تھے اور متاثرین کے بینک اکاؤنٹس کو آن لائن ارننگ کے بہانے خالی کرتے تھے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گروہ نے مقامی پاکستانی اور بین الاقوامی متاثرین سے ان کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر کے اور ان کا غلط استعمال کر کے بڑی رقم بٹوری، یہ غیر قانونی پیسہ کرپٹو کرنسی والیٹس کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید