کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر بھٹو کو میٹرک سائنس کے نتائج سے قبل ریلیف کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 17کے طارق اسٹنٹ کنٹرولر طارق کریم کو ناظم امتحانات کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔ چیرمین بورڈ غلام حسین سہو نے کہا کہ بورڈ میں 18گریڈ کے کسی افسر کو ناظم امتحانات مقرر کرنے کیلئے سکریٹری بورڈز و جامعات سے رجوع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ناظم امتحانات کی اسامی 19 گریڈ کی ہوتی ہے۔