• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شہری علاقوں کیلئے ایک الگ سیکرٹریٹ کا قیام بہت ضروری، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےحیدر آباد کےمقامی ہوٹل میں چیمر آف کامرس حیدر آباد ،چیمر آف جامشورو، حیدراباد اسمال چیمبر اف کامرس، حیدر آباد سائٹ ایسوسی ایشن و کوٹری سائٹ ایسوسی ایشن۔نوری آباد سائٹ ایسوسی ایشن اور انڈسٹریز ودیگر تاجر نمائندوں سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم نے اٹھارویں ترمیم کاساتھ آئین کے آرٹیکل 140/Aکے لئے دیا تھالیکن آرٹیکل پر عمل درآمد نہ ہونا ہمارے ملک میں کمزور قانون کی عکاسی ہے،سندھ کے شہری علاقوں کے لئے ایک الگ سیکرٹریٹ کا قیام بہت ضروری ہے تاکہ سندھ کا کچھ علاقہ بھی ترقی کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم تاجر برادری اور اربن سندھ کا مقدمہ لڑ رہی ہے مگر بدقسمتی سے سندھ پر قابض حکمران اور نوکر شاہی قانون سے بالاطاق ہیں اور ترقی قانون کی بالادستی پر مبنی ہوتی ہے،فنانس بل کے متنازع قانون 37/Aاور Bکے تحت تاجروں کی گرفتاری کی پالیسی قابل مذمت ہے ،جبکہ دولاکھ کی لین دین کے حوالے سے وزارت خزانہ تاجر برادری کےخدشات دور کرنی چاہئے تاجر برادری کسی بھی ملک کی معشیت کا پہیہ ہوتی ہے اور اس کا خیال رکھنا ریاست کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو شہر جی ڈی پی کا سو فیصد ادا کرتے ہیں انہیں ایک فیصد بھی واپس نہیں ملتا ہم سب کو اس نا انصافی کےخلاف آواز بلند کرنی ہے،اس موقع پر سندھ تنظیمیں کمیٹی کے انچار سلیم رزاق حیدراباد ڈسٹرکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ ،انجینئر صابر حسین قائم خانی ،ناصر حسین قریشی بھی موجود تھے جبکہ تاجر برادری کے رہنماوں میں ندیم صدیقی،ملک اقبال،عدیل صدیقی،خلیل بلوچ،ضیاءالرین،محمد شاہد،اقبال بیگ،ادریس چوہان،فاروق شیخانی ،زبیر گھنگرا ،حاجی ہارون ،سلیم وہراہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھی۔دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد ڈسڑکٹ آفس پر ایم کیو ایم پاکستان کے لیگل ایڈ کےذمہ داران و دیگر وکلاء نے ایم کیو ایم پاکستان چیرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقیسے ملاقات کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ سندھ پر وہ لوگ حکمرانی کررہے ہیں جو لوگوں کا حق انہیں خیرات کی مانند اداکرتے ہیں۔ تعلیم پر سیاست نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ قوموں کو عروج بخشتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پر وہ لوگ قابض ہیں جن کی سوچ اپنی بہتر تعلیم سے زیادہ دوسروں کو تعلیم سے محروم رکھنے پرمبنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید