• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے 50 روز میں یوکرین سے امن معاہدہ نہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر 50روز میں امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر اضافی 100فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کے دوران کہی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے خوش نہیں کیونکہ صدر پیوٹن کو یوکرین سے 2 ماہ قبل ہی امن معاہدہ کرلینا چاہیےتھا لیکن روسی صدر نے ایسا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ روس کو یوکرین سے امن معاہدے کےلیے 50 دن کا وقت دے رہے ہیں، اگر روس معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو سخت ٹیرف عائد کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید