• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناراض پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیک کردیئے

لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کی لاہور ریلی میں نظرانداز کئے جانے پر ناراض رہنما عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیگ کر دیئے۔سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کاعالیہ حمزہ سے کہناتھاکہ میرا جو میسج تھااس کو سیاق و سباق کے بغیر آپ نے میڈیا کو فیڈ کیا، یہ اشتعا انگیزی ہے، آپ اس قسم کی خاتون ہیں کہ آپ سے جو بات کی جائے وہ آپ میدیا کو آگے فیڈ کردیں، آپ نے میڈیا کو یہ بتایا کہ یہ بات میں نےکس بات کے جواب میں کہی اور کیا آپ نے انہیں بتایا کہ وہ میٹنگ ہورہی ہے اسے کہتے ہیں، سی سی،اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، بتایا آپ نے ان کو۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ یہ اشتعال انگیزی ہے کہ آپ لوگوں کو جو میسج کئے جائیں، آپ لوگ اتنے میڈیا کے بھوکےہیں آپ کو میڈیا کی اتنی کوریج چاہئے کہ اتنا رونا دھونا مچایا ہوا ہے کہ میرے میسج لیک کرکے میڈیا کو، اب میسج میں، میں بتائوں گا کہ اصل بات کیا تھی، اس سے پہلے ہوئی تھی یا اس سے بعد میں ہوئی تھی، وہ یہی تھی کہ آپ کو بتایاگیا تھا کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں ایم این ایز اور ایم پی ایز نہیں ہوتے اور ورکر ہوتا ہے، پہلی بار ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آن گرائونڈ ہونا چاہئے، اور پھر اس میسج کے بعد سی سی میٹنگ ہوئی جہاں آپ کی ریکوئسٹ پر وزیراعلیٰ کو ہم نے کہا کہ وہ واپس جائیں گے جی ٹی روڈسے، آج آپ نے یہ حرکت کی اور بہت بری حرکت کی ہے، اتنی بندوں خواہشیں ہوتی ہیں کہ میڈیا انہیں اٹھائے اور ہمیں یہ بنائیں۔ مزید برآں، شیخ وقاص اکرم نے غصے میں شکوہ کیا تو عالیہ حمزہ نے شکوے کے میسج بھی لیک کردیئے۔
اہم خبریں سے مزید