اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے سوات واقعے پر وزیراعلی کے پی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے ذمہ دار سوات کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ ہے۔سوات واقعہ کی ذمہ داری ٹوور ازم ڈیپارٹمنٹ، وزارت آبپاشی پر بھی عائد ہوتی ہےوزیراعلی خیبرپختونخوا کو فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے،باجوڑ میں شہری مر رہے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ لاہور میں مزے کر رہے ہیں۔سوات واقعے سے متعلق صوبائی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے ا چکی ، ریسکیو اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا،سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں صدر خیبر پختونخوا محمد علی باچہ ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بدترین کٹائی جا رہی ہےخیبرپختونخوا میں سیلاب کے دوران انتظامیہ سامان سے محروم تھی ،ریسکیو اہلکار رسیوں اور ٹیوب سمیت جیکٹ تک سے محروم تھے،ریسکیو 1122 میں سفارشی بھرتی کئے گئے ہیں، ریسکیو میں بھرتیاں سفارش پر ہوئی ہیں، دریائے سوات کے کنارے ہوٹلز کے این او سیز پی ٹی آئی کی حکومت نے جاری کئے ، ڈرائیور کو ڈائیور اور ڈائیور کو ڈرائیور بھرتی کیا گیا ،خیبرپختونخوا میں ٹمبر مافیا کا راج ہے،پچھلے بارہ سال سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ہم آج پی ٹی آئی کی بارہ سال کی نااہلیاں سامنے رکھیں گے حکومت میں آنا بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔صدر پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر 13 سال سے غیر سنجیدہ حکومت مسلط ہے،دو گھنٹے تک سیاح دریائے سوات میں مدد کیلئے پکارتے رہے، انتظامیہ مدد کیلئے نہیں پہنچ سکی18 سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری کے پی حکومت پر آتی ہے۔پریس کانفرنس میں سابق چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پی پی پی نزیر ڈھوکی کی برسی کے موقع پر دعائے مغفرت بھی کی گئی۔