اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) فیڈرل گور نمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر ایف چودہ اور پندرہ کے پلاٹوں کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔ہا ئوسنگ اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن کے مطا بق کیٹگری ون پلاٹ کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر کی گئی۔ رضا مندی لیٹر کےاجرا پر پندرہ لا کھ روپے‘عارضی الاٹمنٹ لیٹر پر پندرہ لاکھ روپے اور ایک ماہ کے نوٹس پر پندرہ لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔اس کے بعد تیرہ تیرہ لاکھ کی بارہ اقساط وصول کی جائیں گی۔ کیٹگری ٹو میں پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ 42 لاکھ چالیس ہزار روپےمقرر کی گئی ۔رضامندی لیٹر کےاجرا پر دس لاکھ ‘عارضی الاٹمنٹ لیٹر پر دس لاکھ اور ایک ماہ کے نوٹس پر دس لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ا سکے بعدنو لاکھ 35ہزار کی بارہ اقساط وصول کی جائیں گی۔ کیٹگری تھری پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ آٹھ لاکھ 80 ہزار مقرر کی گئی ۔رضامندی لیٹر کےاجرا پر آٹھ لاکھ ‘عارضی الاٹمنٹ لیٹر پر آٹھ لاکھ اور ایک ماہ کے نوٹس پر 8 لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔