• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے کنہار میں گرنے والا سیاح 24 گھنٹوں بعد زندہ بچ نکلا

مانسہرہ(نمائندہ جنگ)وادی کاغان کے علاقے بھونجہ میں پیش آنے والا ایک المناک حادثہ خوشی کا باعث بن گیا جب ایک روز قبل دریائے کنہار میں گرنے والے سیاح حسنین شاہ کو 24گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔گزشتہ روز گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں جاگری۔ مقامی افراد نے فوری طور پر جان پر کھیلتے ہوئے تین زخمی سیاحوں کو بروقت ریسکیو کر لیا، تاہم ایک نوجوان سیاح حسنین شاہ لاپتہ ہو گیا، جسے ابتدائی طور پر دریا برد تصور کیا گیا۔ریسکیو آپریشن رات گئے اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا، مگر صبح جب آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر حسنین شاہ سنگلاخ چٹانوں کے درمیان زندہ حالت میں پایا گیا۔ نوجوان نے پوری رات سردی، اندھیرے اور تنہائی میں گزار دی، اس کی آہ و بکا سننے والا کوئی نہ تھا۔
اہم خبریں سے مزید