• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرک والی نمبر پلیٹ کسی صورت قبول نہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ اجرک والی نمبر پلیٹ کسی صورت قبول نہیں، سندھ حکومت ہٹ دھرمی سے باز آئے اور مہاجر عوام پر زبردستی اجرک تھوپنا بند کرے۔ سندھ حکومت اگر ٹریفک نظام کی بہتری چاہتی ہے تو سب سے پہلے سڑکوں کی مرمت اور ہیوی ٹریفک کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرائے، نمبر پلیٹیں اور ہیلمٹ کی بنیاد پر لوگوں کے چالان اور ایف آئی آر کا اندراج نہیں ہونا چاہئے۔ آفاق احمد نے کہا کہ اجرک مہاجر قوم کا کلچر نہیں، جس طرح کسی سندھی کو زبردستی شیروانی یا جناح کیپ نہیں پہنائی جاسکتی اسی طرح کسی مہاجر کو اجرک اپنانے پر بھی مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ کراچی میں صرف 10فیصد سندھی جبکہ 90فیصد غیر سندھی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید