• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحق ڈار اس ماہ امریکا کا اہم دورہ کریں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اس ماہ امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے۔

جولائی میں پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے یہ بطور صدر خطاب ہوگا۔

اس دورے میں اسحق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ 

دورہ امریکا کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ممکنہ طور پر واشنگٹن بھی جائیں گے، جہاں امریکی رہنماؤں سے بھی ان کی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید