پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آخری روز تیزی کے بعداتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جس کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار کی حد بحال نہ رہ سکی۔
بازار حصص میں کاروبار کے پہلے سیشن کے دوران 100 انڈیکس نئی ریکارڈ بلندی ایک لاکھ 40 ہزار 585 پوائنٹس بنا کر ایک ہزار 797 پوائنٹس نیچے گرگیا۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 38 ہزار 788 پر بند ہوا، پہلے سیشن میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 665 کی سطح پر بند ہوا تھا۔