• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے اضافہ کردیا گیا، ترجمان ریلوے

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں آج سے 2 فیصد اضافہ کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا ہے

دوسری جانب ٹرانسپورٹ تنظیموں نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے مطابق انٹر سٹی روٹ بسوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم حسین نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں کے تناظر میں انٹر سٹی روٹس پر 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انہی روٹس پر دو ہفتے قبل بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود طارق نے بتایا ہے کہ ٹرکوں کے کرایوں میں 20 فیصد جبکہ پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے صدر شیر علی چوہدری کے مطابق منی مزدا لوڈرز اور مزدا بسوں کے کرائے میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید