• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سعودآباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے سعودآباد میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹرک سیمنٹ کی بوریوں سے لوڈ تھا۔ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود شہریوں نے اسے روک لیا تھا۔

پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق موقع پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی رفتار تیز تھی، مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید