• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 18 میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے گریڈ17کے26اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو گریڈ 18میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ، کراچی میں منعقدہ ایف آئی اے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی اجلاس کی سفارشات وزارت داخلہ نے محکمانہ ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں 26افسران میں اعجاز احمد شیخ، ۔بابر شہریار ، رضوان اسلم ، بہاول استو ، میاں رب نواز ، شبیر حسین ، احسن علی ہانی باجوہ ، محمد حسن جلیل ، سائم سلطان، ۔جواد علی، بلال طارق ، عامر اقبال ، فہد خواجہ ، جئر نصرانی ، نازیہ عنبرین ، رابعہ قریشی، شاہد حبیب ،۔شیراز احمد ، شاہنواز احمد، ساجد امین ، انجم صادق ، عبدالروف احمد ۔نسیم سندھو ، عدیل عباس ، محمد اجمل اور ہارون ملک شامل ہیں ، ترقی پانے والے بیشتر افسران پہلے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید