شارجہ میں تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 182رنز بنائے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز 21،21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللّٰہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان الیون میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زادران، صدیق اللّٰہ، درویش رسولی، کریم جنت، عظمت اللّٰہ عمر زئی، کپتان راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور فرید احمد شامل کیے گئے ہیں۔
سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات کی ہے، جو کل اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔