کراچی (جنگ نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ اے این پی کے لیڈرز پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اَب دوبارہ نشانے پر کیوں آگئی ہے، اے این پی نے مخصوص نشستیں کیوں قبول کیں، کیا عوامی نیشنل پارٹی ”وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور“کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ بنے گی، قبائلی اضلاع کے انضمام کے خاتمے کی صورت میں اے این پی کا ردِعمل کیا ہوگا اور موجودہ دہشت گردی کی لہر کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟۔ اِن تمام موضوعات پر اس پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئرصحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ شب10بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔