خیرپور(بیورورپورٹ/نامہ نگارا ن )میمن برادری کے دو گر وپوں میں تصادم ،جو ئے کے اڈے پر چھاپہ، 8جواری گرفتار۔خیرپور:منشی محلے میں بچوں کی لڑائی میں میمن برادری کے دو گر وپوں کے درمیان تصادمکے نتیجے میں نوجوان عبدالوحید میمن تیز دھار آلے کے حملے میں ہلاک ہو گیا پولیس نے منشی محلہ پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا ۔ڈگری :میرواہ گورچانی پولیس کے ایس ایچ او نظام الدین خاص خیلی نے دوران گشت کے جی ایم روڈ پر جابرعرف وکی کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دوکلو چرس برآمد کرلی۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکو ٹکس ایکٹ کے تحت ر پورٹ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔علاوہ ازین جھڈو پولیس نے جلال گرگیزکو حراست میں لے کر تین کلو چرس برآمد کرلی۔درین اثناء میرواہ گورچانی کے نزدیک ڈگری تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے ارجن سوٹھٹر سے موٹر سائیکل چھین لی۔جبکہ نوکوٹ پولیس نے چیکنگ کے دوران بغیر کاغذات کے چلنے والی پانچ سے زائد موٹر سائیکلوں کاچالان کردیا۔جیکب آباد: مدد گارپولیس کے انچارج طارق ترین نے کا ر روائی کرتے ہوئے درجنوں جواری گرفتار کرلیے ۔رابطہ کرنے پر طارق ترین نے بتایا کہ مولادا پھاٹک کے قریب اطلاع پر جو ئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر 8جواریوں معشوق ڈومکی،پیر بخش بروہی ،ندیم ،ہدایت اللہ جتوئی،رشید لغاری،شریف لوہر ،رفیق ڈومکی ،عبدالقوی بھنگر کو تاش سمیت گرفتار کرکے صدر پولیس کے حوالے کیاہے جبکہ جان محمد ٹالانی کالونی میں ایک اڈے پر چھاپہ ماراتو پولیس کی آمد کی اطلاع پر جواری فرار ہوگئے جبکہ خالد گلوانی کو تاش ،نقد ر قم اورآدھا کلو بھنگ سمیت گرفتار کرکے صدر پولیس کے حوالے کیاہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر صدر پولیس کے محرر نے بتایاکہ خالدگلوانی جکھرانی پر بھنگ رکھنے کا کیس اور جواریوں پر جوا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔قصبہ آدم خان پہنور میں 28سالہ عطاء محمد پہنور نے خود کو درخت سے لٹکا کر خودکشی کرلی بتایا جاتاہے کہ نوجوان گھریلو پریشانیوں سے تنگ تھا بیوی کی جانب سے ناراض ہوکر میکے چلے جانے اور کئی ماہ سے واپس نہ آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا ۔کوٹری :عدالتی حکم پر نوری آباد کی رہائشی 26سالہ خاتون کے قتل کا مقدمہ مقتولہ کی ساس اور دیور کے خلاف درج کرلیا گیا ۔ ایک شخص گلاب جمالی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی 26سالہ بیٹی زرینہ کو شادی سے کچھ عرصے بعد ہی اس کی ساس عظیمہ زوجہ عرس جمالی اور دیورحسین جمالی نے گلا دباکر قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانہ درج کرنے سے انکاری تھا،تاہم عدالت کے حکم پرپولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پڈعیدن:دریاخان مری پھل لنک روڈ پر نامعلوم مسلح داکوؤں نے صادق لاشاری سے موٹر سائیکل ،موبائل فونز،ہزاروں روپے نق ر قم چھین کر فرار ہوگئے۔پھل شہر میں بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان شوکت شاہ نے گلے میں پھنڈا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ہالا:برانچ میں 14سالہ طالب علم شہباز ولد غلام نبی حاجانو ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔اسلام کوٹ : مھراج محلے میں ونود کمار کی ایک سالہ بچی ویرا کماری کھیلتے کھلیتے پانی کی بھری ہوئی بالٹی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی۔بچی کے والد نے بتایا کہ بچی زمین بحر چلتے ہوئے واش روم میں جا پہنچی جہاں بالٹی میں گر کر ہلاک ہو گئی۔محراب پور: نیوٹاؤن ریلوے پھاٹک پر کراچی سے فیصل آباد جانے والی پاکستان ایکسپریس سے گر کر 22سالہ اظہر علی رندولدشبیر رند شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کا تعلق محراب پور کے نزدیکی گاؤں سہراب خان رند سے ہے اور نوجوان اسٹاپ نہ ہونے پر اترنے کی کوشش میں گر کر زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ بھیجا گیا ہے۔میرپورنا تھن شاہ:گاؤں پیجاھو کے مقام پر واقع چھنڈن واہ کی موری پربائیس سالہ نوجوان محمد خان چانڈیہ کی لاش بر آمد ہوئی ۔دریں اثناء پیسوں کی لین دین پر فائرنگ میں زخمی ہونے والے دود ھ فروش نوجوان ظفر سیال کو تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراھم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں چانڈ کا سول اسپتال لاڑ کانہ روانہ کر دیا گیا ۔