• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین مینز والی بال نیشن کپ: بحرین نے پاکستان کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

بحرین نے اے وی سی ایشین مینز والی بال نیشن کپ کے فائنل میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مناما میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

اس مقابلے میں پاکستان نے 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے بعد ہوم ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

بحرین نے دوسرا سیٹ 25-16 کے اسکور سے جیت کر مقابلہ برابر کیا اور اس کے بعد اگلے دونوں سیٹس بھی 25-17 اور 25-18 کے اسکور سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید