فیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معتدد مقامات پر بند ہے، کافی تعداد میں سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔
موسم خرابی کی باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
چلاس روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقامات پر بند ہے۔ تھور منیار میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم عارضی طور پر بند ہو گئی۔
ادھر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔