سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔
اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، یہ آپ کی نیک نیتی کا اظہار ہے، چیئرمین ایف بی آر اچھا کام کرنا چاہتے ہیں مگر جب آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی صحافی اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
جس پر گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر افسر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔