• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، سیونگ اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی منافع کم ملے گا۔ پنشنرز بینیفٹ، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کا منافع بھی کم کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بھی کم کر دیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ پر موجودہ 9.50 فیصد شرح منافع برقرار ہے جبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر شرح منافع میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی شرح منافع کا اطلاق 28 جولائی 2025ء سے ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 10.6 سے کم کر کے 10.4 فیصد کر دیا گیا ہے۔ بہبود، پنشنرز اور شہداء فیملیز کے لیے شرح منافع 13.20 فیصد سے کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9 سال کا منافع 162 سے کم کر کے 161 فیصد کر دیا گیا ہے، دسویں سال شرح منافع 204 فیصد کے بجائے 200 فیصد ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید