اسلام آباد کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف امن و عامہ ایکٹ کے تحت 6، 6 ماہ سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو 2 مقدمات میں ان کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں سیکشن 382 اے کے تحت منظور کیں۔