• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سوات کے علاقے پارڑئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق پولیس اور محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکاروں نے مشترکا کارروائی کرتے ہوئے مقابلے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر بریکوٹ کے علاقے میں کارروائی کی گئی تھی، مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف جنید اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک دہشتگرد اجمل دہشت گردی کے 9 مقدمات جبکہ قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا جس کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد مطیع اللّٰہ دہشت گردی کے 2 واقعات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرنے والوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ہلاک دہشت رحیم اللّٰہ رحمانی دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا، یہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔

قومی خبریں سے مزید