• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہوم گارڈ میں بھرتی کیلئے آئی خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہوم گارڈ میں بھرتی کے لیے آنے والی 26 سالہ خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوم گارڈ کی بھرتی کا ٹیسٹ دینے کے دوران خاتون بے ہوش ہو گئی تھی، جس کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جس میں متعدد افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس سے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی گئی، ہوش میں آنے کے بعد اس نے پولیس اور اسپتال انتظامیہ کو واقعے کی اطلاع دی۔

متاثرہ خاتون کی جانب سے ایف آئی آر درج کروانے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان ایمبولینس ڈرائیور ونے کمار اور ٹیکنیشن اجیت کمار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ایمبولینس کی نقل و حرکت اور وقت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق کیس کی حساسیت کے پیشِ نظر تفتیشی عمل کو تیز کیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کو طبی و قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید