اسرائیلی فوج نے غزہ کے 3 علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں وقفے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے غزہ کے 3 علاقوں میں روزانہ فوجی کارروائیوں میں 10 گھنٹے کا وقفہ ہو گا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق المواصی، دیر البلاح اور غزہ شہر میں روزانہ صبح 10 سے شام 8 بجے تک فوجی کارروائیوں میں وقفہ ہو گا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ پر ظالمانہ حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں المواصی میں 5 اور دیر البلاح میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔
علاوہ ازیں آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی ترسیل روکنا بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا نہیں سوچ رہے۔