مونٹریال( نیوز ڈیسک)کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کو ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھ کر افواہوں نے زور پکڑا۔