• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42 مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے نعمت اللہ خان سے چار ڈاکو اسلحے کے زور پر موبائل فونز اور  ٹرانسفارمر کی کوائل لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں سیمیول یعقوب سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل و نقدی چھین کر لے گیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں خالد گجر سے دو ڈاکو ؤں نے موٹرسائیکل چھین لی ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عاطف اور خضر حیات ،نیوملتان کے علاقے میں عمران ،شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد رمضان، لوہاری گیٹ کے علاقے  میں اربازاور  بوہڑ گیٹ کے علاقے میں مدثر محمود سے نامعلوم ملزمان  جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جب کہ نیوملتان کے علاقے تنویر حسن کی موٹرسائیکل، سیتل ماڑی کے علاقے شاہد کا موبائل  ،رضوان کے ہوٹل کا سامان ،محمد رضا کا موبائل فون و نقدی، دہلی گیٹ کے علاقے میں عمر دراز کی موٹرسائیکل، بدھلہ سنت کے علاقے میں کوثر بی بی کی گائے مالیت 3لاکھ، مظہر کا بجلی میٹر، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں احمد فراز کا موبائل فون، محمد اسلم کی دوکان سے سامان، کینٹ کے علاقے میں آصف ،مطاہر اکرام کے موبائل فونز ،زاہدہ پروین کا گیس میٹر ،محمد قیصر کا آؤٹر پلاسٹک ٹینکی، چہلیک کے علاقے  میں ایاز محمود اور محمد فیاض کے موبائل فونز ،مظفر آباد کے علاقے میں  سیانی مائی، شاہ شمس کے علاقے میں غلام مرتضیٰ کے بجلی میٹرز،مخدوم رشید کے علاقے میں سرفراز کا انورٹر مالیت 2لاکھ ،نور احمد کے بھانہ سے نقدی و موبائل اصغر کی دو بکریاں ،محمد امین کے سکول سے سامان ،بستی ملوک کے علاقے عثمان اعجاز کا انورٹر، رضوان محمود کا ٹرانسفارمر کی کوائل و سامان صدر شجاع آباد کے علاقے مجاہد حسین کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات نصر اللہ کے باغ سے ڈیڑھ سو من آم راجہ رام کے علاقے سجاول کی ریٹ مالیت 3لاکھ محمد ناظم کی نقدی ڈیڑھ لاکھ سٹی جلالپور کے علاقے احمد حسن کا موبائل گلگشت کے علاقے احمد عظیم کا انورٹر تیس پلیٹیں بی زیڈ کے علاقے محمد اویس کی موٹرسائیکل اظہر عباس کا گیس میٹر ڈی ایچ اے کے علاقے شہباز کی موٹرسائیکل اور یوسف کا موبائل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید