• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران منظور آباد کے نومنتخب عہدیداران کافصیح اللہ گروپ سے الحاق کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر عارف فصیح اللہ کی جانب سے انجمن تاجران منظور آباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، نومنتخب عہدیداران کاعارف فصیح اللہ گروپ کے ساتھ الحاق کا اعلان،آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے انجمن تاجران منظور آباد جنازہ گاہ روڈ کے نومنتخب صدر اشرف انصاری پہلوان، سینئر نائب صدر حافظ اشرف ،جنرل سیکرٹری رانا راشد، فنانس سیکرٹری عبدالستار،شعیب انصاری و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر صبغت اللہ خان، عنایت اللہ خان، چوہدری عثمان جٹ، عزیز خان، شوکت بلوچ، امجد بھولا، شاہد غفاری سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ نومنتخب عہدیداران نے عارف فصیح اللہ گروپ کے ساتھ الحاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عارف فصیح اللہ کی قیادت میں الحاق کر کے تاجر دوست ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔
ملتان سے مزید